karnataka city qazi md abdul quddus picture released کرناٹک کی عظیم شخصیت مولانا محمد عبدالقدوس کی تقریبا 180سال پرانی تصویر منظرعام پر– News18 Urdu

کرناٹک کی عظیم شخصیت مولانا محمد عبدالقدوس کی تقریبا 180سال پرانی تصویر منظرعام پر

ریاست کرناٹک کی مشہور شخصیت، بنگلورو کے شہر قاضی مرحوم قدوس صاحب کا نام ریاست بھر میں مشہور ہے۔ لیکن پہلی مرتبہ اس عظیم شخصیت کی تصویر منظرعام پرآئی ہے۔

Mar 17, 2019 07:56 PM IST | Updated on: Mar 17, 2019 07:56 PM IST

ریاست کرناٹک کی مشہور شخصیت، بنگلورو کے شہر قاضی مرحوم قدوس صاحب کا نام ریاست بھر میں مشہور ہے۔ لیکن پہلی مرتبہ اس عظیم شخصیت کی تصویر منظرعام پرآئی ہے۔ جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے چیرمین محمد الناصرچودھری نے اس نایاب تصویر کوعوام کیلئے رلیز کیا۔ الناصرچودھری نے کہاکہ تقریبا180سال پرانی اس تصویر کوان کے نانا کے بھائی غلام محمود کشمیری نے انہیں تحفہ کے طور پردیا ہے۔

تصویر کے نیچے مولانا مولوی حضرت سرقاضی محمدعبدالقدوس صاحب ، بانی، جامع مسجد بنگلور،لشکر تحریر کیاگیاہے۔ الناصر چودھری نے کہاکہ یہ تصویر بنگلورو کے شیواجی نگر میں واقع جمعہ مسجد میں لی گئی ہے۔ اس وقت شیواجی نگر کولشکر کے نام سے جانا جاتاتھا۔ حضرت قدوس رحمت اللہ علیہ کے شہر بنگلورو کے مسلمانوں پر بڑے احسانات ہیں۔ آپ کی کوشش سے شہر کے قلب میں تقریبا40 ایکڑ اراضی پر مشتمل قبرستان اور عیدگاہ تعمیر ہوا۔ شیواجی نگر میں مسجد کا قیام عمل میں آیا۔

کرناٹک کی عظیم شخصیت مولانا محمد عبدالقدوس کی تقریبا 180سال پرانی تصویر منظرعام پر

کرناٹک کی عظیم شخصیت مولانا محمد عبدالقدوس کی تقریبا 180سال پرانی تصویر منظرعام پر

حضرت قدوس صاحب اپنے دور کے جید عالم دین کے علاوہ مصنف تھے۔ انہوں نے دینیات کے موضوع پرکئی کتابیں تصنیف کیں۔ ملی،سماجی اور فلاحی کاموں میں نمایاں رول ادا کیا۔ آج بھی بنگلورو کے مسلمانوں ان کے کارناموں اور خدمات سے استفادہ کررہے ہیں۔ جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے چیئرمین الناصر چودھری نےکہاکہ قاضی قدوس صاحب کی اس نایاب تصویر کو جلد ہی جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے وئب سائٹ پر جاری کی جائےگی۔

Loading...

Loading...