کرناٹک : سابق وزیرروشن بیگ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری ۔ ایک ہفتہ میں داخل کرنا ہوگا جواب– News18 Urdu

کرناٹک : سابق وزیرروشن بیگ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری ۔ ایک ہفتہ میں داخل کرنا ہوگا جواب

ریاستی کانگریس کمیٹی نے روشن بیگ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اور ایک جواب داخل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے۔

May 22, 2019 12:49 PM IST | Updated on: May 22, 2019 01:08 PM IST

عام انتخابات کے نتائج کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے لیکن ایگزٹ پولس سے جو اشارے مل رہے ہیں اس کے اثرات مختلف ریاستوں میں نمایاں ہورہے ہیں۔کرناٹک میں کانگریس کے اندرکھینچ تان کھل کر سامنے آرہی ہے۔کانگریس لیڈر آر روشن بیگ نے سدرامیا،دنیش گُنڈو راؤ اور کے سی وینو گوپال پر نشانہ سادھا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ریاست میں مسلمانوں اورکرسچن کو پارٹی نے نظرانداز کیا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں انہیں استعمال کیا گیا۔ریاستی کانگریس کمیٹی نے روشن بیگ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اور ایک جواب داخل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر یوٹی خان نے روشن بیگ کے بیان بازی پرتشویش کا اظہارکیاہے کہ روشن بیگ کے بیان سے کانگریس پارٹی اتفاق نہیں کرتی ہے۔ کیوں کہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سی وینو گوپال کی قیادت میں اچھا کام کررہی ہے۔

Loading...

 

Loading...