خاتون نے شکایت میں بتایا تھا کہ شوہر اسے موبائل پر فحش ویڈیو دکھاتا تھا اور اس کے ساتھ غلط طریقہ سے تعلقات قائم کرتا تھا۔, karnataka-man-who-forced-wife-for-unnatural-relationship-with-dog-gets-10-year-jail-un– News18 Urdu

بیوی کو کتے کے بچے کے ساتھ تعلقات بنانے کے لئے کرتا تھا مجبور، اب 10 سال کی ہوئی جیل

خاتون نے شکایت میں بتایا تھا کہ شوہر اسے موبائل پر فحش ویڈیو دکھاتا تھا اور اس کے ساتھ غلط طریقہ سے تعلقات قائم کرتا تھا۔

Apr 11, 2019 11:47 PM IST | Updated on: Apr 12, 2019 12:03 AM IST

کرناٹک میں ایک شوہر نے اپنی بیوی پر نہ صرف غیر قدرتی تعلقات بنانے کا دباؤ ڈالا بلکہ پارن دیکھنے کے لئے مجبور کرنے کے ساتھ ہی کتے کے بچے سے زبردستی جنسی تعلقات بنانے کے لئے اسے مجبور کیا۔ مقامی عدالت نے اب شوہر کو اس معاملہ میں 10 سال کی سزا سنائی ہے۔ ضلع اور سیشن کورٹ نے اسے جرم مانتے ہوئے مجرم پر 11 ہزار روپیے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔

بیوی نے مارچ 2017 میں پولیس میں شکایت کی تھی کہ اس کا شوہر اس کا جنسی استحصال کرتا ہے۔ بیوی نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا شوہر نہ صرف اس کے ساتھ غیر قدرتی تعلقات قائم کرتا تھا بلکہ اسے کتے کے بچے کے ساتھ جسنی تعلقات بنانے کا بھی دباؤ ڈالتا ہے۔ خاتون نے شکایت میں بتایا تھا کہ شوہر اسے موبائل پر فحش ویڈیو دکھاتا تھا اور اس کے ساتھ غلط طریقہ سے تعلقات قائم کرتا تھا۔

بیوی کو کتے کے بچے کے ساتھ تعلقات بنانے کے لئے کرتا تھا مجبور، اب 10 سال کی ہوئی جیل

خاتون نے بتایا کہ 22 مارچ 2017 کو اس کے شوہر نے اس پر دباؤ بنایا کہ اگر اس نے کتے کے بچے کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم نہیں کیا تو وہ اسے گھر سے نکال دےگا۔ بیوی کے انکار کرنے کے بعد شوہر نے بیوی کو بچوں سمیت گھر سے باہر نکال دیا۔ اس کے بعد خاتون نے پولیس سے شکایت کی اور شوہر کے خلاف معاملہ درج کرایا۔ خاتون کی شکایت پر مجرم شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

 

 

Loading...