حیدرآباد میٹرو کے لئے مزید کوچس اورٹر ینوں کی فریکینوسی میں ہوگا اضافہ– News18 Urdu

حیدرآباد میٹرو کے لئے مزید کوچس اورٹر ینوں کی فریکینوسی میں ہوگا اضافہ

ایک شخص نے تارک راما راو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے میٹرو ٹرین خدمات میں اضافہ کی ضرورت سے واقف کروایا تھا۔انہوں نے امیرپیٹ تا ہائی ٹیک سٹی روٹ ہجوم کی تصویر کو بھی اپنے اس ٹوئیٹ کے ساتھ پوسٹ کیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ناگول تا ہائی ٹیک سٹی روٹ چار کوچس کی ضرورت ہے۔

Jun 17, 2019 07:02 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 07:08 PM IST

حیدرآباد میں میٹرو ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی مناسبت سے کوچس میں اضافہ کی ضرورت ہے۔تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزار صدر و سابق وزیر تارک راما راؤ نے عہدیداروں کوحیدرآباد میٹرو ٹرینوں میں کوچس کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جلد از جلد ٹرینوں کی فریکینوسی میں اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے اس خصوص میں پرنسپال سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق و شہری ترقی اروند کمار سے خواہیش ظاہرکی ہے  کہ وہ خدمات میں اضافہ کے اقدامات کریں۔

کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا”ہمارے شہروں میں بڑھتی ٹریفک سے نمٹنے کا واحد حل موثر اور مستحکم عوامی ٹرانسپورٹیشن ہے“۔ سب سے پہلے سائی ناتھ گوریج نامی ایک شخص نے تارک راما راو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے میٹرو ٹرین خدمات میں اضافہ کی ضرورت سے واقف کروایا تھا۔انہوں نے امیرپیٹ تا ہائی ٹیک سٹی روٹ ہجوم کی تصویر کو بھی اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ پوسٹ کیا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ناگول تا ہائی ٹیک سٹی روٹ چار کوچیس کی ضرورت ہے۔ تارک راما راو کی سفارش پراروند کمار نے کہا کہ اس معاملہ کو نوٹ کرلیاگیا ہے۔

حیدرآباد میٹرو کے لئے مزید کوچس اورٹر ینوں کی فریکینوسی میں ہوگا اضافہ

حیدرآباد میٹروریل۔(تصویر:فائل)۔

وہیں حیدرآباد میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے کے ٹی راماراؤ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیرپیٹ ۔ ہائی ٹیک سٹی روٹ پرمسافروں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے اس سلسلہ میں جلدہی مسائل کو حل کرلیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی کے آخر تک اس معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ وہیں بعض شہریوں نے امیرپیٹ سے ہائی ٹیک تک جانے والی روٹ پرمزید ٹرینیں متعارف کروانے کی سفارش کی ہے۔ جس پراین وی ایس ریڈی نے مثبت ردعمل کا اظہارکیاہے۔

Loading...