lok sabha elections 2019 bjp lok sabha candidates list gujarat madhya pradesh himachal pradesh لوک سبھا انتخابات 2019 : بی جے پی کی چھٹی فہرست جاری ، اوما بھارتی بنیں نائب صدر – News18 Urdu

لوک سبھا انتخابات 2019 : بی جے پی کی چھٹی فہرست جاری ، اوما بھارتی بنیں نائب صدر

مرکزی وزیر اوما بھارتی کو انتخابی میدان میں نہیں اتارا گیا ہے اور انہیں پارٹی تنظیم میں ذمہ داری سونپتے ہوئے نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

Mar 23, 2019 10:55 PM IST | Updated on: Mar 23, 2019 10:55 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نریندر تومر کو مدھیہ پردیش کی مورینا لوک سبھا سیٹ سے، جینت سنہا کو جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سیٹ سے اور شريپد يشو نائیک کو شمالی گوا کی سیٹ سے لوک سبھا انتخابات میں امیدوار بنایا ہے۔ مرکزی وزیر اوما بھارتی کو انتخابی میدان میں نہیں اتارا گیا ہے اور انہیں پارٹی تنظیم میں ذمہ داری سونپتے ہوئے نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

بی جے پی نے سنیچر کی رات اپنے لوک سبھا امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی اور اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اب تک 286 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ مسٹر تومر کو اس بار مورینا سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ آخری بار وہ گوالیار سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔

لوک سبھا انتخابات 2019 : بی جے پی کی چھٹی فہرست جاری ، اوما بھارتی بنیں نائب صدر

وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ۔ فائل فوٹو

ہماچل پردیش کی ہمیر پور سیٹ سے ممبرپارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کو دوبارہ اسی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر راکیش سنگھ کو جبل پور سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے سیکرٹری جے پی نڈا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں چھٹی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ اوما بھارتی نے اس بار الیکشن نہیں لڑنے اور پارٹی کی تنظیم کے لئے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جسے قبول کرتے ہوئے پارٹی صدر امت شاہ نے انہیں قومی نائب صدر مقرر کیا هے۔