lok sabha elections 2019 maharashtra congress will contest 24 seats and ncp get 20 seats– News18 Urdu

مہاراشٹر میں گٹھ بندھن نے سیٹوں کا کیا اعلان ، کانگریس 24 اور این سی پی 20 سیٹوں پر لڑے گی الیکشن

اتحاد میں دونوں بڑی پارٹیاں کانگریس اور این سی پی 24 اور20 سیٹوں پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے۔ سوابھیمانی شیتکاری سنگٹھن دو، بہوجن وکاس اگاڑی اور یوا سوابھیمانی فریق ایک ایک سیٹ پر امیدوار اتاریں گے۔

Mar 23, 2019 09:39 PM IST | Updated on: Mar 23, 2019 11:47 PM IST

مہاراشٹر کی 48 سیٹوں پرلوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے ہفتے کے روز سیٹوں کا اعلان کیا۔ مہاراشٹرمیں کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ کانگریس اور این سی پی کے اتحاد میں سوابھیمانی شیتکاری سنگٹھن، بہوجن وکاس اگاڑی اور یوا سوابھیمانی فریق شامل ہیں۔

اتحاد میں دونوں بڑی پارٹیاں کانگریس اور این سی پی 24 اور20 سیٹوں پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے۔ سوابھیمانی شیتکاری سنگٹھن دو، بہوجن وکاس اگاڑی اور یوا سوابھیمانی فریق ایک ایک سیٹ پر امیدوار اتاریں گے۔

مہاراشٹر میں گٹھ بندھن نے سیٹوں کا کیا اعلان ، کانگریس 24 اور این سی پی 20 سیٹوں پر لڑے گی الیکشن

مہاراشٹر میں گٹھ بندھن نے سیٹوں کا کیا اعلان ، کانگریس 24 اور این سی پی 20 سیٹوں پر لے گی الیکشن

غور طلب ہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا پہلے ہی اتحاد کا اعلان کر چکے ہیں۔ مجموعی طور پر ریاست کی 48 سیٹوں میں سے بی جے پی 25 اور شیوسینا 23 پر الیکشن لڑیں گے۔ شیوسینا نے جمعہ کو اپنے 21 امیدواروں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ پارٹی نے 18 اراکین پارلیمنٹ میں سے 17 کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ ایئر انڈیا میں ہوائی سفر کے دوران اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کے تنازع میں گھرے رویندر گائکواڑ کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ ان کی جگہ پر عثمان آباد سے اومراجے نمبلکر کو ٹکٹ دیا ہے۔

Loading...

Loading...