samajwadi-party-releases-candidate-list-un , سماجودای پارٹی نے اتوار کے روز اپنے اسٹار امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے– News18 Urdu

ایس پی نے جاری کی اسٹار امیدواروں کی فہرست، اعظم گڑھ سے الیکشن لڑیں گے اکھیلیش، ملائم کا نام نہیں

سماجودای پارٹی نے اتوار کے روز اپنے اسٹار امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے

Mar 24, 2019 11:43 AM IST | Updated on: Mar 24, 2019 01:49 PM IST

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی نے پہلے مرحلے کے لوک سبھا الیکشن کے لئے اتوار کے روز اپنے اسٹار امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو سمیت 40 لیڈران کے نام شامل ہیں، لیکن سماجوادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادوکا نام فہرست میں نہیں شامل کیا گیا ہے۔

سماجودای پارٹی نے اتوار کے روز اترپردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں  اعظم گڑھ اور رام پور سیٹ سے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ اعظم گڑھ سے اس بار  اکھیلیش یادو خود الیکشن لڑیں گے۔ وہیں اعظم خان کو رام پور کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ایس پی نے جاری کی اسٹار امیدواروں کی فہرست، اعظم گڑھ سے الیکشن لڑیں گے اکھیلیش، ملائم کا نام نہیں

ایس پی نے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان، جیہ بچن، ڈمپل یادو، راجیندر چودھری، رام گووند چودھری، احمد حسن، جاوید علی خان، وشمبھر پرساد نشاد، سریندر ناگر، تیج پرتاپ یادو، نریش اتم پٹیل، مولانا یاسین علی عثمانی ، منوج پارس ، محبوب علی اور شاہد منظور کو بھی لوک سبھا الیکشن کے لئے اسٹار امیدوار بنایا گیا ہے۔

sp candidate

Loading...