lucknow-yogi-adityanath-2-years-report-card-in-uttar-pradesh-lok-sabha-elections-2019, اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے 2 سال پورے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی نے منگل کے روز پریس کانفرینس کر اپنی حکومت کی کامیابیاں گنائیں۔– News18 Urdu

وزیر اعلیٰ نے پیش کیا رپورٹ کارڈ، کہا- 2 سال میں یو پی میں نہیں ہوا ایک بھی فساد

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے 2 سال پورے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی نے منگل کے روز پریس کانفرینس کر اپنی حکومت کی کامیابیاں گنائیں۔

Mar 19, 2019 02:42 PM IST | Updated on: Mar 19, 2019 03:02 PM IST

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے 2 سال پورے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی نے منگل کے روز پریس کانفرنس کر اپنی حکومت کی کامیابیاں گنائیں۔ وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ان کی مدت کار کے دوران ریاست میں ایک بھی فساد نہیں ہوا ہے۔ ہماری حکومت نے گزشتہ 10 سال سے زیادہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پہلے کسان پریشان تھا لیکن ہماری حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کیا۔

وزیر اعلی یوگی نےاس دوران کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی پر جم کر نشانہ لگایا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کانگریس نے آزادی کے بعد ریاست میں سب سے زیادہ حکمرانی کی۔ کانگریس راج میں یو پی بیمارو ریاست بنا تھا۔ 1990 کے بعد سے ایس پی- بی ایس پی حکمرانی رہی، اس دوران ریاست کے اندر قتل، لوٹ اور فساد ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت بنی، تب کسان قرض میں دبا تھا۔ لیکن ہماری حکومت نے کسانوں کی قرض معافی کی۔

وزیر اعلیٰ نے پیش کیا رپورٹ کارڈ، کہا- 2 سال میں یو پی میں نہیں ہوا ایک بھی فساد

وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ریاست کے گنا کسانوں کے حالات بدحال ہو گئے تھے، ان کی بقایا رقم کی ادائیکی نہیں ہوئی تھی۔ ریاست کے اندر پوری طرح سے افراتفری کی صورت حال ہو گئی تھی۔ ایسے حالات میں ہم پر ریاست کی ذمہ داری آئی تھی۔ ہم نے 24 مہینہ میں ریاست کی ان تصاویر کو بدلنے کی کوشش کی، جس کے اوپر کئی بدنما داغ لگے تھے۔

وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ آج ہمیں خوشی ہو رہی ہے کہ یہ وہی ریاست ہے، جس کی پہچان فسادات سے ہوتی تھی، لیکن 24 ماہ کی مدت کار کو پورا کرنے کے بعد ہم نے اس کی پہچان بدلنے کا کام کیا۔