مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کملناتھ نے کہاکہ سب سے زیادہ دہشت گردانہ حملے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں۔ , madhya pardesh cm kamal nath says most of the terror attacks happened during bjp government un– News18 Urdu

سب سے زیادہ دہشت گردانہ حملے بی جے پی کے دور اقتدارمیں ہوئے : کملناتھ

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کملناتھ نے کہاکہ سب سے زیادہ دہشت گردانہ حملے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں۔

Mar 18, 2019 10:54 AM IST | Updated on: Mar 18, 2019 10:54 AM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کملناتھ نے کہاکہ سب سے زیادہ دہشت گردانہ حملے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں۔ کملناتھ نے آج یہاں دو دن کے چھنڈاڑہ میں قیام کے بعد شام کو یہاں سے نئی دہلی روانہ وہونے سے پہلے ہوائی اڈہ پر نامہ نگاروں سے مختصر ملاقات میں یہ بات کہی۔

وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی ’میں بھی چوکیدار‘ مہم پر پوچھے گئے سوال پر کملناتھ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیسا چوکیدار ہے پورا ملک جانتا ہے۔ آج مودی کہہ رہے ہیں کہ ملک محفوظ ہے، اس کا مطلب کہ آرمی، بحریہ، ائیر فورس مودی نے بنوائی، اس کا مطلب پاکستان سے جنگ مودی نے لڑوائی۔

سب سے زیادہ دہشت گردانہ حملے بی جے پی کے دور اقتدارمیں ہوئے : کملناتھ

کمل ناتھ: فائل فوٹو

انہوں نے کہاکہ آج یہ سب گمراہ کرنے والی باتیں ہیں، سب سے زیادہ دہشت گردانہ حملے مرکز میں بی جے پی کے دور اقتدار میں ہوئے، پارلیمنٹ پر حملہ ہوا، تب میں ندر بیٹھا تھا تب بی جے پی کی حکومت تھی، تو مطلب یہ ہوا کہ پانچ سال پہلے ملک غیرمحفوظ تھا آج مودی کے آنے کے بعد ملک محفوظ ہوگیا۔ یہ بھی ایک اچھا مذاق ہے۔

Loading...

 

Loading...