madhya-pardesh-indore-raid-by-income-tax-department-at-praveen-kakkad-home-osd-of-kamalnath-un, محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مارنے کی یہ کارروائی پیسوں کے لین دین کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ ابھی تک محکمہ کی ٹیم نے نو کروڑ روپے برآمد کئے ہیں– News18 Urdu

کمل ناتھ کے قریبیوں کے ٹھکانوں پر 30 گھنٹے سے جاری ہیں آئی ٹی کے چھاپے، 9 کروڑ روپئے برآمد

محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مارنے کی یہ کارروائی پیسوں کے لین دین کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ ابھی تک محکمہ کی ٹیم نے نو کروڑ روپے برآمد کئے ہیں

Apr 08, 2019 08:13 AM IST | Updated on: Apr 08, 2019 10:24 AM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کے قریبیوں کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کی ریڈ پیر کی صبح بھی جاری ہے۔ خصوصی ڈیوٹی آفیسر (او ایس ڈی) پروین ککڑ کے اندور اورسابق مشیر راجیندر مگلانی کے دہلی اور بھوپال میں واقع رہائش گاہ سمیت تقریباً 50مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے اتوار کو چھاپے کی کارروائی شروع کی تھی، جس میں اب تک نو کروڑ روپے برآمد ہوچکے ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مارنے کی یہ کارروائی پیسوں کے لین دین کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ ابھی تک محکمہ کی ٹیم نے نو کروڑ روپے برآمد کئے ہیں ۔ ککڑ نے کمل ناتھ کے وزیراعلی بننے کے بعد دسمبر 2018 میں اوایس ڈی کا عہدہ سنبھالا تھا اور عام انتخابات کے اعلان کے بعد اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وہیں مگلانی نے چھندواڑا میں الیکشن کے انتظام کے لئے حال ہی میں اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

کمل ناتھ کے قریبیوں کے ٹھکانوں پر 30 گھنٹے سے جاری ہیں آئی ٹی کے چھاپے، 9 کروڑ روپئے برآمد

بتایا جا رہا ہے کہ چھاپے کی یہ کاروائی لوک سبھا انتخابات کے لئے حوالے کے ذریعہ  جمع کی گئی رقم کی اطلاع ملنے پر کی گئی ہے۔ وہیں کانگریس پارٹی نے اسے بدلے کی کاروائی بتایا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ 50مقامات پر چھاپہ مارنے کی کارروائی جاری ہے جن میں وزیر اعلی کمل ناتھ کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ ان کے ایک رشتہ دار راتل پوری اور ان کی کمپنی امیرا گروپ اور موزر بیئر شامل ہیں۔ بھوپال ،اندور،گوا اور دہلی میں تقریباً 35مقامات پر چھاپہ مارنے کی کارروائی کی گئی ہے جس میں تقریباً 300افسر شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ کولکاتہ کے کاروباری پارس لال لوڈھا کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے۔چھاپوں کے دوران ضبط دستاویزوں کی تفصیلی جانچ کی جارہی ہے۔

(یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ)

Loading...