کمل ناتھ بولے- جن سیٹوں پر 30-35 سال سے کانگریس ہار رہی ہے اس سیٹ سے لڑیں دگ وجے سنگھ– News18 Urdu

کمل ناتھ بولے- جن سیٹوں پر 30-35 سال سے کانگریس ہار رہی ہے اس سیٹ سے لڑیں دگ وجے سنگھ

ملک میں لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی مدھیہ پردیش میں بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

Mar 16, 2019 10:07 PM IST | Updated on: Mar 16, 2019 10:27 PM IST

ملک میں لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی مدھیہ پردیش میں بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اسی بیچ چندواڑا پہنچے ریاست  کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور  سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کے بارے میں کہا ہے کہ دگ وجے سنگھ کہاں سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں یہ وہ حود طے کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلی نے کہا، ’’ جو چار- پانچ سیٹیں چلینج والی ہیں، جہاں سے کانگریس گزشتہ  30-35  سالوں سے ہارتی آئی ہے، دگ وجے سنگھ سے میری گزارش ہے کہ وہ وہاں سے لڑیں۔

کمل ناتھ بولے- جن سیٹوں پر 30-35 سال سے کانگریس ہار رہی ہے اس سیٹ سے لڑیں دگ وجے سنگھ

کمل ناتھ: فائل فوٹو

وزیر اعلی کمل ناتھ نے چندواڑا میں سیاست میں خود 40 سال گزارنے کے بعد بیٹے نکل ناتھ پر ذمہ داری ڈالنے کی بات کہی۔ وزیر علی چندواڑا کے بٹکا کھاپا میں عوام کو خطاب کر رہے تھے۔ قابل ذکر چندوڑا سے کمل ناتھ کے بیٹے نکل ناتھ کے الیکشن لڑنے کی بات چل رہی ہے۔

 

Loading...