muslim women showing interests in skill development مسلم خواتین میں معاشی طور پر خود کفیل ہونے کا بڑھ رہا ہے رجحان– News18 Urdu

مسلم خواتین میں معاشی طور پر خود کفیل ہونے کا بڑھ رہا ہے رجحان ، جانیں کیا ہے اس کی وجہ

پریاگ راج میں کئی ایسے تربیتی مراکز ہیں جہاں مسلم خواتین کو پیشہ وارانہ تربیت دی جا تی ہے ۔اس میں کمپیوٹر کی تعلیم سے لے کر فیشن ڈیزائننگ اور فائن آر ٹس کی تربیت شامل ہے ۔

Mar 04, 2019 08:28 PM IST | Updated on: Mar 04, 2019 08:28 PM IST

مسلم خواتین میں جہاں ایک طرف اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے ، وہیں دوسری جانب خواتین میں معاشی طور پر خود کفیل ہونے کا جذبہ بھی پر وان چڑھ رہا ہے ۔سماج میں اب ایسی خواتین کی کمی نہیں ہے ، جو تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی اپنے پیروں پر کھڑی ہونے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

مسلم خواتین بھی اب کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہتی ۔پریاگ راج میں واقع کئی ایسے تربیتی مراکز ہیں جہاں مسلم خواتین کو پیشہ وارانہ تربیت دی جا تی ہے ۔اس میں کمپیوٹر کی تعلیم سے لے کر فیشن ڈیزائننگ اور فائن آر ٹس کی تربیت شامل ہے ۔

مسلم خواتین میں معاشی طور پر خود کفیل ہونے کا بڑھ رہا ہے رجحان ، جانیں کیا ہے اس کی وجہ

مسلم خواتین، فائل فوٹو: فوٹو، پی ٹی آئی

پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کرنے والوں میں ہر عمر کی خواتین شامل ہیں۔ اس طرح کے کئی مراکز مسلم اکثریتی علاقوں میں قائم ہیں ،جہاں بڑی تعداد میں مسلم خواتین تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ان تربیتی مراکز کو ریاستی اور مرکزی حکومت کا مالی تعاون بھی حاصل ہے ۔اقلیتی طبقہ کے لئے حکومت کی طرف سے چلائے جا رہے مختلف ترقیاتی منصوبے سے ہر عمر کی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

الہ آباد سے مشتاق عامر کی رپورٹ

Loading...

Loading...