تبریزانصاری کے خاندان کو انصاف کا انتظار۔ نیوز18 اردو کی خصوصی بات چیت۔ دیکھیں ویڈیو– News18 Urdu

تبریزانصاری کے خاندان کو انصاف کا انتظار۔ نیوز18 اردو کی خصوصی بات چیت۔ دیکھیں ویڈیو

نوجوان تبریز انصاری کی موت کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے ۔اور اب تک 11 افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے دو پولیس اہلکاروں کو اس واقعہ کے سلسلہ میں معطل بھی کردیا گیا ہے ۔ یہ لوگ دو مقامی پولیس اسٹیشنوں کے انچارچ تھے ۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کارتک ایس نے کہا کہ 17 جون کو ایک واقعہ پیش آیا تھا

Jun 25, 2019 02:37 PM IST | Updated on: Jun 25, 2019 02:47 PM IST

جھارکھنڈ کے سیرائی کلا خرسوان میں ہجومی تشدد یعنی موب لنچنگ کا شکارتبریز انصاری کے خاندان کو اب بھی انصاف کا انتظارہے ۔ نیوز18 اردو نے تبریز انصاری کے اہل خانہ سے خاص بات چیت کی ہے۔ تبریز کے اہل خانہ نے کہاکہ تبریز انصاری کو مسلمان ہونے کی بنیاد پرہی ہجوم نے نشانہ بنایاہے اور اسے قتل کردیاگیاہے۔ اہل خانہ کا کہناہے کہ اگرپولیس وقت پرپہنچ کرکارروائی کرتی تو تبریز انصاری کی جان بچ سکتی تھی۔ تبریزکے اہل خانہ نے تبریز انصاری کی اہلیہ کو معاوضہ اور سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیاہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے تبریز انصاری کی اہلیہ کوہرماہ پنشن دینے کا فیصلہ کیاہے۔

تبریزانصاری کے خاندان کو انصاف کا انتظار۔ نیوز18 اردو کی خصوصی بات چیت۔ دیکھیں ویڈیو

علامتی تصویر

واضح رہے کہ تبریز انصاری نامی مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد میں ہلاک کردئے جانے کے معاملہ میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ 22 جون کو پیش آیا تھا جب ایک مسلم نوجوان کو جئے شری رام بولنے کیلئے مجبور کیا گیا اور اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ نوجوان تبریز انصاری کی موت کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے ۔اور اب تک 11 افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے دو پولیس اہلکاروں کو اس واقعہ کے سلسلہ میں معطل بھی کردیا گیا ہے ۔ یہ لوگ دو مقامی پولیس اسٹیشنوں کے انچارچ تھے ۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کارتک ایس نے کہا کہ 17 جون کو ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں متوفی انصاری اور دو دوسرے ایک گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے تھے

تاہم اس گھر کے مکینوں نے شور مچایا جس کے بعد گاوں والوں نے انصاری کو گرفتار کرکے اس کو زد و کوب کیا تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوئگے تھے ۔ انصاری کے پاس سے قیمتی اشیا برآمد ہوئی تھیں۔ جو اس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے دوسرے گاوں سے سرقہ کئے تھے ۔ پولیس صبح میں وہاں پہونچی تھی اور اسے حراست میں لے کر جیل منتقل کیا تھا ۔ تاہم اسی دن اس کی حالت بگڑ گئی تھی ۔ اسے صدر دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کے زخموں کا پتہ چلا ۔ اسے بعد میں ٹاٹا مین ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔

اس سے پہلے پولیس نے کہا تھا کہ انصاری کو ایک پول سے باندھ کر لاٹھیوں سے رات بھر پیٹا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پہلووں سے جانچ جاری ہے اور اس کے افراد خاندان نے کچھ خاطیوں کے نام بتائے جس کی بنیاد پر ہم نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جس میں ایک شخص پاپو منڈل بھی شامل ہے ۔

Loading...