ٹیم انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار کا ذمہ دارکون؟ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی نےکہی یہ بڑی بات – News18 Urdu

ٹیم انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار کا ذمہ دارکون؟ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی نےکہی یہ بڑی بات

وہ اجتماعی طور پر میچ جیتتے بھی ہیں اور اسی طرح ہار بھی جاتے ہیں: عمرعبداللہ

Jul 11, 2019 12:46 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 12:46 PM IST

آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار پر ایک نیوز چینل کے ٹویٹ کہ ٹیم انڈیا کی ہار کا ذمہ دار کون ہے، کے رد عمل میں جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ٹیم اںڈیا کی شکست کی ذمہ داری پنڈت نہرو کے سر نہ تھوپی جائے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیوز چینل کے متذکرہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: 'تم نہرو کو بھول گئے۔ ابھی ٹیم انڈیا کی گاڑی میدان میں ہی ہے کہ آپ نے میچ ہارنے کے لئے قصوروار کی تلاش شروع کی۔ وہ اجتماعی طور پر میچ جیتتے بھی ہیں اور اسی طرح ہار بھی جاتے ہیں'۔

ٹیم انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار کا ذمہ دارکون؟ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی نےکہی یہ بڑی بات

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی تصویر۔(فائل)۔

Loading...

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مذکورہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا:'ٹیم اںڈیا نے اس عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ایک میچ میں شکست سے دوچار ہونا پڑا اور کھلاڑیوں کو قصوروار ٹھہرایا جارہا ہے، ہمیں میچ جیتنے پر جشن منانا اور شکست کو بھی بخوشی تسلیم کرنا سیکھ لینا چاہئے۔ خیر شکست کی ذمہ داری نہر کے سر نہ تھوپی جائے'۔

Loading...