دہشت گردی سے مقابلے کے لئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے: وزیراعظم نریندرمودی– News18 Urdu

دہشت گردی سے مقابلے کے لئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے: وزیراعظم نریندرمودی

ایس سی او کے مکمل اجلاس سےوزیراعظم نریندرمودی کا خطاب

Jun 14, 2019 02:24 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 02:24 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم یعنی ایس سی او کے مکمل اجلاس سےخطاب کیا ۔ انہوں نے کہا دہشت گردی سے مقابلے کے لئے متحد ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر عالمی کانفرنس ہونی چاہیے۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایس سی او ممالک کا تعاون ضروری بھی ضروری ہے۔اس کے علاوہ پی ایم مودی نے ایس سی او ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا ۔۔

دو روزہ چوٹی کانفرنس کے دوران جمعہ کو آخری دن وزیراعظم نریندر مودی اور رکن ممالک کے لیڈروں کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ رویش کمار نے بتایا کہ ’’اس دوران پی ایم مودی روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جنپنگ سمیت ایس سی او کے لیڈروں کے ساتھ فوٹو سیشن میں شامل ہوئے۔‘‘کمار نے کہا کہ ’’کرغزستان کے صدر اور ایس سی او چوٹی کانفرنس 2019 کے موجودہ صدر سورون با جنبیکوف نے جمعہ کی صبح ایس سی او چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے پریسیڈینشیل پیلیس پہنچنے پر نریندرمودی کا گرم جوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا۔‘‘

دہشت گردی سے مقابلے کے لئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے: وزیراعظم نریندرمودی

ایس سی او کے مکمل اجلاس سےوزیراعظم نریندرمودی کا خطاب-(تصویر:پی آئی بی)

Loading...

وزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات کو یہاں پہنچنے کے بعد پوتن، جنپنگ اورافغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی اور امن عمل میں ہندوستان کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار پر بھی بات چیت ہوئی

Loading...