سترہویں لوک سبھا کا حلف برداریوں کے ساتھ پہلا اجلاس شروع– News18 Urdu

سترہویں لوک سبھا کا حلف برداریوں کے ساتھ پہلا اجلاس شروع

سترہویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس نو منتخب اراکین کی حلف برداری کے ساتھ آج یہاں شروع ہوگیا۔عبوری اسپیکر ویریندر کمار نے ایوان زیریں کے نئے قانون سازوں کو حلف دلایا ۔وزیراعظم نریندر مودی نے جو ایوان کے رہنما بھی ہیں، سب سے پہلے حلف لیا۔ انہوں نے ہندی میں حلف اٹھایا

Jun 17, 2019 12:39 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 12:46 PM IST

سترہویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس نو منتخب اراکین کی حلف برداری کے ساتھ آج یہاں شروع ہوگیا۔عبوری اسپیکر ویریندر کمار نے ایوان زیریں کے نئے قانون سازوں کو حلف دلایا ۔وزیراعظم نریندر مودی نے جو ایوان کے رہنما بھی ہیں، سب سے پہلے حلف لیا۔ انہوں نے ہندی میں حلف اٹھایا۔ اس کے بعد کوڈی کونیل سریش (کانگریس) بھتروہری مہتاب (بی جے ڈی) اور برج بھوشن شرن سنگھ (بی جے پی) نے حلف اٹھائے۔ مہتاب نے اڑیہ زبان میں حلف لیا۔ اس کے بعد مرکزی وزیروں میں راجناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن گڈکری اور دوسروں نے حلف لئے۔

پی ایم مودی جب ایوان میں داخل ہوگئے تو مودی مودی کے نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا اور جب وہ حلف لینے کے لئے پکارے گئے تو ایک بار پھر میزیں تھپتھپاکر اور مودی مودی کے نعروں کے ذریعہ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز سے قبل نریندرمودی نے تمام اراکین کی اولین صف کے سامنے سے گذرتے ہوئے انہوں نے سب کا خیرمقدم کیا اور اپوزیشن کے حلقے میں بھی گئے جہاں انہوں نے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کا ہاتھ جوڑ کر آداب کہا، نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے مصافحہ کیا ، سماجوادی پارٹی کے رہنما ملائم سنگھ سے بھی ملے۔ایوان آراستہ ہونے کے بعد عبوری اسپیکر ویریندر کمار نے تمام نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں بھروسہ ہے کہ اراکین ذمہ دارانہ طورپر اپنے فرائض انجام دے گی۔

سترہویں لوک سبھا کا حلف برداریوں کے ساتھ پہلا اجلاس شروع

وزیراعظم نریندرمودی حلف لیتے ہوئے۔(تصویر:ٹویٹر)۔

دیگرحلف لینے والوںمیں مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، اشونی کمارچوبے اور شری پد نائک نے سنسکرت میں حلف لئے۔ امیٹھی میں کانگریس کے صدر کو ہرانے والی اسمرتی ایرانی نے جب حلف لیا تو اس وقت حکمراں حلقے کے اراکین بشمول وزیراعظم نے میزیں تھپتھپائیں۔

 

 

Loading...