pm modi says state government should take strict action against people attacking kashmiris سرپھرے ہیں کشمیری بھائیوں پر حملہ کرنے والے لوگ ، سخت قدم اٹھائے ریاستی حکومت : وزیر اعظم مودی – News18 Urdu

سرپھرے ہیں کشمیری بھائیوں پر حملہ کرنے والے لوگ ، سخت قدم اٹھائے ریاستی حکومت : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی کہ کشمیریوں پر حملہ کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت قدم اٹھائے جائیں ۔

Mar 08, 2019 06:36 PM IST | Updated on: Mar 08, 2019 06:36 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی کہ کشمیریوں پر حملہ کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت قدم اٹھائے جائیں ۔ کانپور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں اتحاد کے ماحول کو بنائے رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔ حال ہی میں لکھنو کے ڈالی گنج علاقہ میں کچھ لوگوں نے کشمیری تاجروں کے ساتھ مار پیٹ کی تھی ۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ لکھنو میں کچھ سرپھرے لوگوں نے ہمارے کشمیری بھائیوں کے ساتھ جو حرکت کی تھی ، اس پر اترپردیش حکومت نے فوری کارروائی کی ہے ۔ میں دیگر ریاستی حکومتوں سے بھی اپیل کروں گا کہ جہاں بھی ایسی حرکت کرنے کی کوئی کوشش کرے ، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سرپھرے ہیں کشمیری بھائیوں پر حملہ کرنے والے لوگ ، سخت قدم اٹھائے ریاستی حکومت : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو ۔

وہیں پلوامہ حملہ کے جواب میں فضائیہ کے ائیر اسٹرائیک پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پلوامہ حملہ کے بعد ہمارے بہادر جوانوں نے جو اسٹرائیک کی ، وہ ملک نے دیکھا ، لیکن بہت افسوس کی بات ہے کہ ہمارے گھر میں ہی فوج کے حملہ کو نیچا دکھانے کی لگاتار کوشش کی جارہی ہے ۔ پاکستان کو پسند آئے ، ایسی باتیں کہی جارہی ہیں ۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کے درمیان دہشت گرد کافی بوکھلائے ہوئے ہیں ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ جموں میں پھر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے ۔ جس طرح ہماری حکومت سخت کارروائی کررہی ہے ، وہ مزید بوکھلائیں گے ۔ ہمیں محتاط رہتے ہوئے ملک کے تئیں اپنے فرائض کو نبھانے کی ضرورت ہے۔

Loading...

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج پاکستان پر پوری دنیا کا دباو ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف سخت قدم اٹھائے ۔ ایسے میں ہندوستان کے کسی بھی شخص کو پاکستان کی حمایت والے بیان نہیں دینے چاہئیں ۔ وزیر اعظم مودی نے سوال کیا کہ کیا ان کو ایسا کرنا زیب دیتا ہے ؟ مت بھولئے ، آپ کے بیانوں کی بنیاد پر پاکستان دنیا میں تذبذب پھیلا رہا ہے۔

Loading...