rajasthan again showed drone in shriganganagar راجستھان : شری گنگا نگر سیکڑ میں پھر نظر آیا پاکستانی ڈرون، فائرنگ – News18 Urdu

راجستھان : شری گنگا نگر سیکڑ میں پھر نظر آیا پاکستانی ڈرون، فائرنگ

ذرائع کے مطابق اس دوران ڈرون کو مار گریا گیا ہے یا واپس پاکستان کی طرف گیا ہے ، ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو ئی ہے ۔ سیکورٹی فورس نے مدیرا گاؤں کے ارد گرد کھیتوں میں ڈرون کا پتہ لگانے کے لئے تلاشی مہم بھی چلائی ۔

Mar 22, 2019 03:07 PM IST | Updated on: Mar 22, 2019 03:07 PM IST

راجستھان میں ضلع شری گنگا نگر کے متصل ہند۔ پاک بین الاقومی سرحد پر آج صبح ایک مرتبہ پھر مشتبہ ڈرون نظر آیا ۔ ذرائع کے مطابق شری گنگا نگر سیکٹر میں سرحدی گاؤں مدیرا کے نزدیک آج صبح ساڑے چھ بجے مشتبہ ڈرون دکھائی دیا ، جس پر ہندوستانی سکیورٹی فورس کی جانب سے فائر نگ کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اس دوران ڈرون کو مار گریا گیا ہے یا واپس پاکستان کی طرف گیا ہے ، ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو ئی ہے ۔ سیکورٹی فورس نے مدیرا گاؤں کے ارد گرد کھیتوں میں ڈرون کا پتہ لگانے کے لئے تلاشی مہم بھی چلائی ۔

راجستھان : شری گنگا نگر سیکڑ میں پھر نظر آیا پاکستانی ڈرون، فائرنگ

علامتی تصویر

اس دوران گاؤں والوں سے مشتبہ چیز سے دور رہنے اور اس کے دکھائی دینے پر اس کی اطلاع پولیس یا بی ایس ایف کو دینے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس سرحدی علاقے میں بار بار پاکستان کی جانب سے مشتبہ ڈرون ہندوستانی علاقے کی جاسوسی کرنے کے لئے آ رہے ہیں۔ اب تک شری گنگا نگر ضلع میں ایسے آٹھ نو ڈرون سامنے آگئے ہیں ۔

Loading...

Loading...