supreme court issues notice to cbi over lalu yadavs bail plea لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو جاری کیا نوٹس – News18 Urdu

لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو جاری کیا نوٹس

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی سہ رکنی بینچ نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ کی عرضی پر جانچ ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔

Mar 15, 2019 05:25 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 05:25 PM IST

سپریم کورٹ نے کروڑوں روپے کے چارہ گھپلے سے متعلق تین معاملوں میں بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)سے جمعہ کو جواب طلب کیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی سہ رکنی بینچ نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ کی عرضی پر جانچ ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔

مسٹر یادو نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ذریعہ گزشتہ 10 جنوری کو ضمانت عرضی خارج کئے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے۔آر جے ڈی کے سربراہ اس وقت رانچی کی برسا منڈا سینٹرل جیل میں بند ہیں۔

لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو جاری کیا نوٹس

لالو پرساد ۔ فائل فوٹو