بلقیس بانو اجتماعی آبروریزی کیس میں اہم فیصلہ۔متاثرہ کے لیے 50 لاکھ روپئے کا معاوضہ،گھراورملازمت کا بندوبست کیاجائے: سپریم کورٹ– News18 Urdu

بلقیس بانو کیس میں اہم فیصلہ: متاثرہ کے لئے 50 لاکھ روپئے کا معاوضہ، گھراورملازمت کا بندوبست کرنے کا حکم

کورٹ نے گجرات حکومت کو دو ہفتوں کےاندرمعاوضہ دینے کا حکم صادرکیا

Apr 23, 2019 03:02 PM IST | Updated on: Apr 23, 2019 03:47 PM IST

بلقیس بانو اجتماعی آبروریزی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ بلقیس بانوکو سرکاری نوکری اوررہائش کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیاہے ۔ اتناہی نہیں کورٹ نے بلقیس بانو کو50لاکھ روپئے کا معاوضہ بھی دینے کی ہدایت دی ہے۔کورٹ نے گجرات حکومت کو دو ہفتوں کےاندرمعاوضہ دینے کا حکم صادرکیاہے۔

بلقیس بانو کی جانب سے پیش وکیل نے یہ بتایا کہ اس معاملے میں فرائض کے تئیں لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کو دوبارہ کام پر رکھ لیاگیاہے۔ اگرچہ ریاستی حکومت کی دلیل تھی کہ ملزم پولیس اہلکاروں نے اپنی سزا بھگت لی ہے۔ بلقیس یعقوب رسول نے عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ اسے گجرات حکومت سے زیادہ معاوضہ ملناچاہئے۔ بلقیس بانو کی عرضداشت پرسماعت کے دوران کورٹ نے گجرات حکومت کو معاوضہ دینے کی ہدایت ہے۔

بلقیس بانو کیس میں اہم فیصلہ: متاثرہ کے لئے 50 لاکھ روپئے کا معاوضہ، گھراورملازمت کا بندوبست کرنے کا حکم

گودھرا سانحہ کے بعد گجرات میں ہوئے فسادات میں بلقیس بانو کے خاندان کے کئی اراکین کو فسادیوں نے مار ڈالا تھا۔ بلقیس اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ تھیں۔ فسادیوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری بھی کی تھی۔ جب بلقیس نے پولیس سے کاروائی کی گزارش کی تو پولیس اہلکاروں نے اسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دے کربھگادیاتھا۔