حیدرآباد: سکریٹریٹ اور ارم منزل پیالس کے انہدام کے منصوبہ پرتلنگانہ ہائی کورٹ کی روک– News18 Urdu

حیدرآباد: سکریٹریٹ اور ارم منزل پیالس کے انہدام کے منصوبہ پرتلنگانہ ہائی کورٹ کی روک

عدالت کے آئندہ حکامات جاری ہونے تک دونوں عمارتوں کا انہدام نہ کیاجائے:تلنگانہ ہائی کورٹ

Jul 08, 2019 05:44 PM IST | Updated on: Jul 08, 2019 06:02 PM IST

تلنگانہ حکومت کوریاستی ہائی کورٹ سے مایوسی کا سامناکرناپڑا- تلنگانہ ہائی کورٹ نے سکریٹریٹ اور ایرم منزل پیالس کے انہدام پر روک لگاتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ عدالت کے آئندہ حکامات جاری ہونے تک دونوں عمارتوں کا انہدام نہ کیاجائے۔آج ہائی کورٹ نے سکریٹریٹ اورایرم منزل پیالس کو منہدم کرنے کے خلاف داخل ہونے والی درخواستوں پر سماعت کی۔

حیدرآباد کے آصفجاہی دور میں تعمیر کردہ عالیشان عمارتوں میں ارم منزل کو ایک انفرادی مقام حاصل ہے یہ عمارت سابقہ ریاست حیدرآباد کے ایک امیر نواب فخر الملک نے1870 میں تعمیر کروائی تھی۔ وسیع و عریض رقبہ پر پھیلے ہوئے اس عظیم الشان محل میں کْل ایک سو پچاس کمرے اور اسکے کے عقب میں باغات پولو اور گولف کے میدانوں کی بھی تعمیر کی گئی تھی۔

حیدرآباد:  سکریٹریٹ اور ارم منزل پیالس کے انہدام کے منصوبہ پرتلنگانہ ہائی کورٹ کی روک

تلنگانہ ہائی کورٹ۔(تصویر:فائل)۔

Loading...

حیدرآباد کی تاریخی عمارتوں میں ایک سنگ میل سمجھے جانے والی ارم منزل کی جگہ پر تلنگانہ اسمبلی کی نئی عمارت کیلئے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ نے بومی پوجن کیا ہے۔ارم منزل کے مالک نواب فخر الملک کے وارثین نے حکومت کے فیصلے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیاہے۔ فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی تھی۔

تاریخی ارم منزل۔(تصویر: سوشل میڈیا)۔ تاریخی ارم منزل۔(تصویر: سوشل میڈیا)۔

سقوط حیدرآباد کے بعد اسکے وارثین کو معاوضہ دے کرریاستی حکومت نے اس پیلس کو اپنی تحویل میں لے لئے تھا۔ حال تک اس محل میں ریاستی حکومت سرکاری محکمہ روڈس اینڈ بلڈ نگس کے تصرف میں تھی ۔لیکن اچانک حکومت تلنگانہ نے ارم منزل کو ڈھا کر اسکی جگہ پر سکرٹیریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ابا و اجداد کی نشانی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے منصوبہ سے ناراض نواب فخر الملک کے وارثین نے اس پر اپنے غم و احتجاج کا اظہار کیا ۔نواب فخرالملک وارثین کا مطالبہ ہے کہ اسمبلی کیلئے حیدرآباد میں ریاستی حکومت کو کئی موزوں مقامات دستیاب ہو جا ئیں گے۔ لہذا چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ اس پیلس کی جگہ پراسمبلی کی عمارت کی تعمیرکا ارادہ ترک کردیں۔

Loading...