ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کار میں نہیں ہوگی کوئی تبدیلی ۔ الیکشن کمیشن کی وضاحت– News18 Urdu
LIVE NOW

ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کار میں نہیں ہوگی کوئی تبدیلی ۔ الیکشن کمیشن کی وضاحت

اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبے کو الیکشن کمیشن نے مسترد کیا اور کہا کہ جس حساب سے گنتی ہونی تھی ویسے ہی ہوگی

Urdu.news18.com | May 22, 2019, 8:18 PM IST
facebook Twitter google Linkedin
Last Updated May 22, 2019
auto-refresh

Highlights

پچاس فیصد وی وی پیٹ پرچیوں کو ملائے جانے کے اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبے کو الیکشن کمیشن نے مسترد کیا اور کہا کہ جس حساب سے گنتی ہونی تھی ویسے ہی ہوگی اور اس میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج کا کل اعلان ہوگا۔ ووٹ شماری کا آغاز جمعرات کو صبح آٹھ بجے سے ہوگا اور نتائج کے تکمیل تک جاری رہے گا۔ انتخابی نتائج کے پیش نظر پولنگ سنٹروں اور حساس اضلاع میں سنٹرل پیرا ملٹری کی کمپنیاں اور پی اے سی کی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں ساتھ ہی پورے ملک میں نظم ونسق کو چست و درست رکھنے کے لئے وسیع ترانتظامات کیے گئے ہیں۔حتمی نتائج سے قبل تمام ایگزٹ پول میں بی جے پی اور ایس پی۔ بی ایس پی کے درمیان سخت مقابلے کی پیش قیاسی کے بعد تمام کی آنکھیں جمعرات کو اترپردیش کے 80 لوک سبھا سیٹوں کے حتمی نتائج پر مرکوز ہیں۔
5:09 pm (IST)
Load More