تلنگانہ : ماؤنوازوں نے سابق منڈل پریشد رکن کا کیااغوا۔ پولیس نے شروع کی تحقیقات– News18 Urdu

تلنگانہ : ماؤنوازوں نے سابق منڈل پریشد رکن کا کیااغوا۔ پولیس نے شروع کی تحقیقات

بھدرادری کوتھ گوڑم ضلع کے چیرالہ میں سابق منڈل پریشد رکن و ٹی آرایس لیڈر این سرینواس راو کا ماؤنوازوں نے بیستاکوتور گاوں میں واقع ان کے مکان سے بندوق کی نوک پر اغواکرلیا۔

Jul 09, 2019 02:24 PM IST | Updated on: Jul 09, 2019 02:24 PM IST

تلنگانہ کے بھدرادری کوتھ گوڑم ضلع کے چیرالہ میں سابق منڈل پریشد رکن و ٹی آرایس لیڈر این سرینواس راو کا ماؤنوازوں نے بیستاکوتور گاوں میں واقع ان کے مکان سے بندوق کی نوک پر اغواکرلیا۔ذرائع کے مطابق یہ اغوا کی واردات پیر کی رات دیر گئے پیش آئی۔بتایاجاتا ہے کہ15 ماؤنوازوں کے گروپ نے سرینواس کے مکان پہنچ کر بات کرنے کے بہانے ان کو گھر سے باہر لے گئے۔ٹی آرایس لیڈر کے مکان آنے والے تین ماونوازوں کے پاس آتشیں اسلحلہ تھے جبکہ دیگر کے ہاتھوں میں لاٹھیاں تھیں۔

سرینواس راو نے ماضی میں پدامیدیس لیرو کے منڈل پریشد رکن کے طورپر خدمات انجام دیں تھیں۔ٹی آرایس لیڈر کی اہلیہ دُرگا نے میڈیا کو بتایا کہ ماؤنوازوں نے ان کے بیڈ روم سے ان کے شوہر کو گھسیٹ کر نکالا اور ان کو اپنے ساتھ لے جانے سے پہلے ان کی شدید پٹائی کردی۔ماؤنوازوں نے ان کے بیٹے کی بھی اُس وقت پٹائی کردی جب اس نے اپنے باپ کی پٹائی کرنے پر ماؤنوازوں سے اعتراض کیا۔انہوں نے کہاکہ ماؤنوازوں سے ماضی میں کسی بھی طرح کی دھمکی ان کے شوہر کو نہیں ملی۔انہوں نے ماؤنوازوں سے اپیل کی کہ وہ فوری ان کے شوہر کو رہا کردیں اور ان کو کسی بھی قسم کانقصان نہ پہنچایاجائے۔

تلنگانہ : ماؤنوازوں نے سابق منڈل پریشد رکن کا کیااغوا۔ پولیس نے شروع کی تحقیقات

Loading...

شبہ کیاجارہا ہے کہ سی پی آئی ماوسٹ کمانڈر ایس جوگیا، اس واردات میں ملوث ہے۔ماونوازوں نے الزام لگایا ہے کہ سرینواس نے قبائلیوں کی اراضی پر قبضہ کرلیا ہے اور بھاری شرح سود پر قبائلیوں کو فصل کیلئے قرض دیتے ہوئے ان کو دھوکہ دے رہا ہے۔اسی دوران بھدراچلم کے اے سی پی راجیش چندرانے میڈیا کو بتایا کہ پولیس، اس گاؤں کو بھیج دی گئی ہے تا کہ ماؤنوازوں کے اس میں ملوث ہونے کا پتہ چلایاجائے اور اس واقعہ کی جانچ کی جائے۔

Loading...