تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج کا آج ہوگا اعلان– News18 Urdu

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج کا آج ہوگا اعلان ۔ نیوز18 اردو ڈاٹ کام پردیکھیں نتائج

ریاست بھرمیں تقریباً 5 لاکھ52 ہزار302 طلبا نے ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی ہے۔

May 13, 2019 08:05 AM IST | Updated on: May 13, 2019 10:11 AM IST

تلنگانہ میں آج بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیاجائیگا۔ سکریٹریٹ کے ڈی بلاک میں صبح ساڑھے 11 بجے دسویں جماعت کے نتائج جاری کیے جائیں گے ۔ریاست بھرمیں 5 لاکھ52 ہزار302 طلبا نے ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی ہے۔ تلنگانہ کے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا کہناہے کہ طلبا اورسرپرست  نتائج سے متعلق کسی بھی طرح کی شکایت یا اعتراضات کو موبائل ایپ کے ذریعہ درج کرواسکتے ہیں۔

بورڈ کے ڈائریکٹر کاکہنا ہے کہ ٹی ایس ایس ایس سی بورڈ ٹائپ کرکے گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے اور اس ایپ کے ذریعہ طلبا اپنے اعتراضات اورشکایت سے بورڈ کو واقف کروا سکتے ہیں۔ طلبا ایس ایس سی کے نتائج دیکھنے کے لئے بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن تلنگانہ کی ویب سائٹ لاگ ان کرسکتے ہیں۔ یا پھرنیوز18 اردو ڈاٹ کام پربھی نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج کا آج ہوگا اعلان ۔ نیوز18 اردو ڈاٹ کام پردیکھیں نتائج

وہیں دوسری جانب ایس سی سی کے نتائج کے 13 مئی کو جاری ہونے سے 27 مئی تک طلبا مارکس کی دوبارہ گنتی (ری کاؤنٹنگ) اور ری ویریفکیشن کیلئے درخواستیں جمع کرسکتے ہیں ۔ بی سدھاکر ڈائریکٹر ریاستی محکمہ سرکاری امتحانات نے یہ بات بتائی اور کہا کہ www.bse.telangana.gov.in ویب سائٹ سے درخواست ڈاون لوڈ کر کے ہر ایک مضمون کیلئے 500 روپئے فیس ادا کرنا اور راست طورپر اپنی درخواستیں ریاستی حکومت کے محکمہ سرکاری امتحانات میں داخل کرنا ہوگا ۔

Loading...

Loading...