Twitter`s Lights out Theme is here– News18 Urdu

ٹویٹرنے متعارف کی نئی تھیم، ڈم ڈارک موڈکے ساتھ اب لائٹس آؤٹ موڈ دستیاب

آئی اوایس صارفین کے لئے دونئے ڈارک موڈ متعارف

Mar 29, 2019 12:08 PM IST | Updated on: Mar 29, 2019 01:00 PM IST

کیاآپ کے لئے ایک ڈارک موڈ کافی نہیں ہے؟ تو ٹوئیٹر نے آپ جیسے آئی اوایس صارفین کے لئے دونئے ڈارک موڈ متعارف کیے ہیں۔

ٹویٹرکاکہناہے کہ'ڈیم ڈارک' موڈ (نیلے / بھوری تھیم) کے علاوہ اب ایک 'لائٹس آؤٹ'اورایک آٹومیٹگ ڈارک موڈمتعارف کیاہے۔

ٹویٹرنے متعارف کی نئی تھیم، ڈم ڈارک موڈکے ساتھ اب لائٹس آؤٹ موڈ دستیاب

تصویر: ٹویٹر

اب ٹویٹرپرآئی اوایس کے صارفین کو تاریک موڈ بنانے کا اختیاردیاگیاہے۔ ان کے پاس موجود نیلے رنگ /سرمئی) یالائٹس آؤٹ تھیم کے درمیان انتخاب کرنے کااختیاردیاگیاہے۔جس میں ایپ کی تاریکی پس منظرہوتی ہے.

اس سے پہلے، ٹویٹرپرآپ ڈرک تھیم ’’نائٹ موڈ‘‘کا استعمال کرتے تھے اب اسے‘‘ڈرک موڈ‘‘نام دیا جائے گا.آٹو میٹگ ڈرک موڈ،ٹویٹر کے صارفین کو ان کی ٹائم زون کے مطابق لائٹ سے سوئچ کرنے کی سہولت دیتاہے.یہ سہولت ایس صارفین کے لئے فائدہ مند ہوسکتی ہے جو پورے دن ٹویٹرکااستعمال کرتے ہیں.

ہم آپ کو بتادیں کہ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ آئی او ایس کے صارفین اپنے ٹویٹرایپ پرڈرک موڈ کااپ ڈیٹ دیکھنے سے محروم ہے۔ تاہم، بعض صارفین نے کہا ہے کہ ٹویٹرایپ کو بندکرکے دوبارہ کھولنے سے انہیں ڈرک موڈ کا اپ ڈیٹ نظرآیاہے۔