جموں وکشمیر کے برابنڈنااونتی پورہ میں انکاؤنٹر: 2 ملیٹنٹ ہلاک– News18 Urdu

جموں کشمیر کے برابنڈنااونتی پورہ میں انکاؤنٹر: 2 ملیٹنٹ ہلاک - دیکھیں ویڈیو

نیوز18 اردو کی ٹیم کو ملی جانکاری کے مطابق انکاؤنٹرمیں دوملیٹنٹ ہلاک ہوگئے ہیں

Jun 14, 2019 12:20 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 01:40 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے برابنڈنا اونتی پورہ میں میں جمعہ کومحاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور ملیٹنٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ہے۔ نیوز18 اردو کی ٹیم کو ملی جانکاری کے مطابق انکاؤنٹرمیں دوملیٹنٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ راشٹریہ رائفلز (آر آر) سی سی آر پی ایف کے جوانوں اور جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی مہم دستے نےملیٹنٹوں کی موجودگی کی خفیہ جانکاری ملنے کے بعد پلوامہ کے اونتی پورہ کے برادبڑنا گاؤں میں مشترکہ طور پر گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی دستوں نے باہر جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے اور گھر۔ گھر جاکر تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران جب وہ ایک خصوصی علاقے کی طرف جارہے تھے تب دہشت گردوں نے وہاں گولہ باری شروع کردی۔ اس کے بعد سکیورٹی دستوں  نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔ کسی طرح کے مظاہرہ سے بچنے کے لئے آس پاس کے علاقوں میں اضافی سکیورٹی دستوں اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ کسی طرح کی افواہوں کو روکنے کے لئے احتیاط کے طور پر پلوامہ میں انٹرنیٹ موبائل خدمات معطل کردی گئی ہیں۔

Loading...

Loading...