uttar pradesh azam khan urdu gate rampur demolished by up govt اترپردیش : رامپور میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے نزدیک بنوایا گیا اردو گیٹ توڑ دیا گیا – News18 Urdu

اترپردیش : رامپور میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے نزدیک بنوایا گیا اردو گیٹ توڑ دیا گیا

رامپور میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے نزدیک اعظم خاں کے ذریعہ بنوایا گیا اردو گیٹ اتر پردیش کی یوگی حکو مت کے ذریعہ توڑ دیاگیا۔

Mar 06, 2019 06:14 PM IST | Updated on: Mar 06, 2019 06:14 PM IST

رامپور میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے نزدیک اعظم خاں کے ذریعہ بنوایا گیا اردو گیٹ اتر پردیش کی یوگی حکو مت کے ذریعہ توڑ دیاگیا۔اس گیٹ کے توڑے جانے کے بعد ریاست میں نئی سیاست شروع ہوگئی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ لوگوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔یوگی حکومت کے وزیر کے مطابق اس گیٹ کی اونچائی کم تھی اور یہ گیٹ ناجائز طور پر بنوایا گیاتھا، جس کی وجہ سے اس کو توڑ دیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ جب اقلیتی بہبود کے وزیر سے یہ پوچھا گیا کہ گیٹ کو دوبارہ اصول وضوابط کے مطابق بنوایا جائے گا اور کیا اس کا نام اردو گیٹ ہی رکھاجائے گا ،تو انہوں نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ گیٹ کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

اترپردیش : رامپور میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے نزدیک بنوایا گیا اردو گیٹ توڑ دیا گیا

اترپردیش : رامپور میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے نزدیک بنوایا گیا اردو گیٹ توڑ دیا گیا

یوگی حکومت کے اس قدم کے بعد اب ریاست میں اس معاملہ کو لے کر سیاست تیز ہونے کا امکان ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلہ میں اعظم خان بھی پریس کانفرنس کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ 40 لاکھ کی لاگت سے اس گیٹ کی تعمیر کروائی گئی تھی ۔

طارق قمر کی رپورٹ کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...

Loading...