ایران نیوکلیائی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے: متحدہ عرب امارات کا الزام

اقوام متحدہ۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے الزام لگایا کہ ایران 2015 ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیائی سمجھوتہ ہونے کے بعد سے ہیٍ اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Sep 23, 2017 10:21 AM IST | Updated on: Sep 23, 2017 10:21 AM IST

اقوام متحدہ۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) نے الزام لگایا کہ ایران 2015 ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیائی سمجھوتہ ہونے کے بعد سے ہیٍ اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ ’’نیوکلیائی معاہدے کے دو سال بعد بھی ایران کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ ابھی بھی مسلسل نیوکلیائی سمجھوتہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے نیوکلیائی پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے اور معاہدے اور اس کےتقاضوں کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ’’ہم ایران کے ایٹمی پروگرام پر کنٹرول کی حمایت کرتے ہیں اور معاہدے کی شرائط کی تشخیص کو جاری رکھنا چاہتے ہیں‘‘۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا بیان ایرانی صدر حسن روحانی کے بیان کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایران اپنی میزائل سازی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور اس کے لئے اسے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

ایران نیوکلیائی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے: متحدہ عرب امارات کا الزام

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے۔

Loading...

ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ ایران نے دو ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک مزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل اپنے ساتھ کئی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز