شمالی عراق کےصوبہ کرکک میں تشدد کے تازہ واقعات پر اقوام متحدہ کا تشویش کا اظہار

Oct 19, 2017 01:53 PM IST | Updated on: Oct 19, 2017 01:53 PM IST

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل نے شمالی عراق کےصوبہ کرکک کے نزدیک تشدد کے تازہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکک صوبہ کو عراق کے سرکاری سیکورٹی دستوں نے کرد وں سے بازیاب کرالیاہے۔پندرہ رکنی سیکورٹی کونسل نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے سبھی فریقین سے تشدد کا راستہ چھوڑ کر عراقی اتحاد کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔سیکورٹی کونسل نے اپنے بیان میں سبھی فریقوں سے عراقی آئین کے التزامات کا احترام کرنے کی بھی اپیل کی۔

سیکورٹی کونسل نے اس بیان میں عراق کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت اور عراق کا احترام اور اتحاد کو برقرار رکھنے کی تصدیق کی ہے۔اس کے علاوہ کونسل نے عراق اور لیونٹ میں اسلامک اسٹیٹ کے خاتمہ کیلئے جاری کوششوں کو مزید مستحکم کرنے ضرورتوں پر زور دیا۔ کونسل نے عراق ایشوز سے جڑےسبھی فریقین سےمذاکرات کیلئے ایک فورم پر لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شمالی عراق کےصوبہ کرکک میں تشدد کے تازہ واقعات پر اقوام متحدہ کا تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز