اقوام متحدہ نے ملالہ یوسف زئی کو امن کا سفیر بنایا

Apr 11, 2017 06:50 PM IST | Updated on: Apr 11, 2017 06:50 PM IST

نيويارک۔  اقوام متحدہ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو امن کا سفیر بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونيو گٹیرس نے نیویارک ہیڈ کوارٹر میں ایک پروگرام کے دوران کل 19 سالہ ملالہ کو امن کے سفیر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اس دوران مسٹر گٹیرس نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کےخواتین، لڑکیوں اور باقی تمام لوگوں کے حقوق کے تئیں پختہ عزم کی وجہ سے انہیں امن کے سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ملالہ نے کہا’’مجھےاقوام متحدہ کے امن ایلچی کےاعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر میں پھر سے تمام لڑکیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’تعلیم تمام بچوں کا بنیادی حق ہے، خاص طور پر لڑکیوں کے لئے، یہ ناقابل تردید ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی سوات وادی میں پیدا ہوئیں ملالہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر سرخیوں میں آئیں، جب لڑکیوں کی تعلیم کے حق کے لئے لڑتے ہوئے 9 اکتوبر 2012 کو طالبان نے انہیں گولی مار دی۔ انہوں نے طالبان کی طرف سے خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کی مخالفت کی تھی۔ یوسف زئی کو سال 2014 میں امن کا نوبل انعام ملا۔ سب سے کم عمر میں نوبل انعام پانے والی ملالہ اب سب سے کم عمر میں اقوام متحدہ کی امن کی سفیر بھی بن گئی ہیں۔

اقوام متحدہ نے ملالہ یوسف زئی کو امن کا سفیر بنایا

ملالہ یوسف زئی: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز