اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف پابندی عائد کرنے کی منظوری دی

Sep 12, 2017 09:09 AM IST | Updated on: Sep 12, 2017 09:09 AM IST

نیویارک ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے پیر کوراتفاق رائے سے شمالی کوریا پر ٹیکسٹائل کی برآمدات اور خام تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ۔ سلامتی کونسل نے یہ پابندی شمالی کوریا کے 3 ستمبر کو کئے گئے چھٹے اور سب سے زیادہ طاقتور ایٹمی تجربہ کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے ذریعہ شمالی کوریا کے خلاف بیلسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی وجہ سے 2006 سے اتفاق رائے سے پا س کی گئی یہ نویں پابندی ہے۔

کوریا کے تجارتی سرمایہ کاری پروموشن ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق کپڑا 2016 میں 75.20کروڑ امریکی ڈالرکے کاروبار کے ساتھ کوئلہ اور دیگر معدنیات کے بعد شمالی کوریا سب سے بڑا برآمد کنندہ تھا۔ اس میں سے 80 فیصد سے زائد کپڑے چین سے برآمد کیے گئے تھے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف پابندی عائد کرنے کی منظوری دی

اقوام متحدہ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز