اقوام متحدہ نے امرناتھ یاتریوں پر ہوئے حملے کی مذمت کی

Jul 12, 2017 03:51 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 03:51 PM IST

اقوام متحدہ ۔  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں امرناتھ یاتریوں پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے ترجمان اسٹیفن درزك نے حملے پر سکریٹری جنرل کی جانب سے رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حالات میں عام لوگوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔ حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستان جنگجو ہونے کی حقیقت کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ محض عام لوگوں کی ہلاکت پر رائے زنی کریں گے۔

درزک نے کہا، "جو کچھ ہوا وہ یقینی طور پر قابل مذمت ہے ۔ ہم نے حالات پر سخت نظر رکھی ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب اننت ناگ میں سلامتی دستوں کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے میں سات امرناتھ یاتری ہلاک ہوگئے تھے اور تین پولیس والوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اقوام متحدہ نے امرناتھ یاتریوں پر ہوئے حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز