Live Results Assembly Elections 2018

اقوام متحدہ نے موغادیشو میں بم دھماکے کی مذمت کی

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ نے صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں بمباری کی سخت لہجہ میں مذمت کی ہے۔

Oct 15, 2017 04:08 PM IST | Updated on: Oct 15, 2017 04:08 PM IST

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ نے صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں بمباری کی سخت لہجہ میں مذمت کی ہے۔ ان بم دھماکوں میں 10سے زائد لوگوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ صومالیہ میں اقوام متحدہ کی امدادی مشن (یو این ایس او ایم) نے ٹوئٹر پر ہفتہ کو موغادیشو میں عام شہریوں کو نشانہ بنا کر انتہائی بہیمانہ بمباری کی مذمت کی ہے۔

یو این ایس او ایم کے سربراہ اور ملک میں اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ مائیکل کیٹنگ نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اس حملہ سے کافی ڈرے ہوئے ہیں ۔انہوں نے ہلا ک شدگان کے لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں ایک ہوٹل کے باہر داخلہ دروازہ پر زوردار بم دھماکہ ہوا ،اس کے بعد اسی دن مدینہ ضلع میں دوسری بمباری کی اطلاع ملی۔

اقوام متحدہ نے موغادیشو میں بم دھماکے کی مذمت کی

صومالیہ میں اقوام متحدہ کی امدادی مشن (یو این ایس او ایم) نے ٹوئٹر پر ہفتہ کو موغادیشو میں عام شہریوں کو نشانہ بنا کر انتہائی بہیمانہ بمباری کی مذمت کی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز