لڑکیوں کو خود کفیل بنانا بے حد ضروری: اقوام متحدہ

Oct 12, 2017 12:38 PM IST | Updated on: Oct 12, 2017 12:38 PM IST

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 1.1ارب  لڑکیاں طاقت و توانائی اور تخلیق کی نشانی ہیں لیکن ان میں سے لاکھوں بچیاں کئی مسائل اور ناگفتہ بہ حالات کا سامنا کررہی ہیں جس پر فوری طور پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ پالولیشن فنڈ ( یو این ایف پی اے) کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر نتالیہ کانیم نےانٹر نیشنل گرلز ڈے کے موقع پر آج کہا کہ لاکھوں بچیوں کو کئی طرح کے ناگفتہ بہ حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جن پر عالمی سطح پر توجہ دیا جانا چاہئے۔ اس سال گرلز ڈے کی تھیم ’امپاور گرلز:بی فور ،ڈیورنگ اینڈ آفٹر کرائسس‘ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحران سے دوچار لاکھوں بچیوں اور ان کے گھر والوں کو زندگی کیلئے جدوجہد کرنی پڑرہی ہےاور ان کے پاس کوئی دوسرا متبادل بھی نہیں ہے۔ یہ لڑکیاں بچپن کی شادی ،جنسی اور جنس پر مبنی مشکلات،انسانی اسمگلنگ ،عصمت دری اور جنسی غلامی جیسے غیر انسانی حالات کا سامنا کررہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2017میں 12کروڑ 86 لاکھ لوگوں کو فوری طورپر انسانی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے اور ان میں سے ایک تہائی لڑکیاں اور خواتین ہیں۔

لڑکیوں کو خود کفیل بنانا بے حد ضروری: اقوام متحدہ

یونیسکوکی ڈائرکٹر جنرل ایرینا بوکووا نے اس موقع پر کہا-’’لڑکیوں کو خود کفیل اوران کی بہبود کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی امن کامعاہدہ مستقل طور پر نافذ ہوسکتا ہے۔

یونیسکوکی ڈائرکٹر جنرل ایرینا بوکووا نے اس موقع پر کہا-’’لڑکیوں کو خود کفیل اوران کی بہبود کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی امن کامعاہدہ مستقل طور پر نافذ ہوسکتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ لڑکیوں اور بچیوں سے متعلق سبھی ایشوز پر توجہ دی جائے اور ان کو خود کفیل بنانے کیلئے طویل مدتی پروجیکٹ بنائے جائیں‘‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز