بوکوحرام نے بچہ خود کش حملہ آوروں کی تعداد میں اضافہ کیا

Apr 12, 2017 03:47 PM IST | Updated on: Apr 12, 2017 03:47 PM IST

ابوجا۔  اقوام متحدہ اطفال فنڈ (یونیسیف) نے آج کہا کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے سال 2017 میں بچہ خود کش حملہ آوروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ یونیسیف کی ایک رپورٹ اور بیان میں کہا گیا ہے کہ بوکو حرام نائجیریا، نائیجر، کیمرون اور چاڈ میں سرگرم ہے۔ اس نے اس سال کے ابتدائی تین ماہ میں 27 بچوں کو خود کش حملہ آوروں کے طور پر استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ابتدائی تین ماہ میں نو بچوں کو خود کش بم حملہ آور کے طور پر استعمال کیا گیا جبکہ سال 2016 میں 30 بچوں کا استعمال کیا گیا جن میں زیادہ تر لڑکیاں شامل ہیں۔

یونیسیف نے کہا کہ بوکو حرام گزشتہ آٹھ سال سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دے رہا ہے جس میں کم سے کم 20 ہزار لوگ مارے گئے ہیں۔

بوکوحرام نے بچہ خود کش حملہ آوروں کی تعداد میں اضافہ کیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز