میکسیکو میں تباہ کن زلزلہ: اقوام متحدہ نے مدد کا ہاتھ بڑھایا

Sep 20, 2017 02:44 PM IST | Updated on: Sep 20, 2017 02:44 PM IST

اقوام متحدہ۔  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے میکسیکو میں تباہ کن زلزلے کے باعث 138 افراد کی موت اوربڑے پیمانے پر املاک کی تباہی پراظہار غم کرتے ہوئے آج کہا کہ اقوام متحدہ اس کی مدد کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ مسٹر گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈورجارک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "یہ شدید زلزلہ ملک میں دو ہفتے قبل آئے زلزلے کے بعد آ یا ہے، جس کی وجہ سے پہلے ہی جان ومال کو بہت زیادہ نقصان پہنچا تھا۔"

جنرل سکریٹری نے میکسیکو کے لوگوں اور وہاں کی حکومت کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔ انہوں نے زلزلے کے بعد متاثرین کو فوری مدد بہم پہنچانے کے لئے حکومت اور مقامی لوگوں و سول سوسائیٹی کی ستائش کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کل دیر رات 7.1 کے شدت والے زلزلے میں 138 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور درجنوں عماررتیں پوری طرح تباہ ہوگئیں۔ زلزلہ نے میکسیکو سٹی، موریلوس اور پیوبلا صوبوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔

میکسیکو میں تباہ کن زلزلہ: اقوام متحدہ نے مدد کا ہاتھ بڑھایا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس: فائل فوٹو۔

میکسیکو سٹی کے میئر نے کہا کہ زلزلہ میں 44 مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور کئی تو پوری طرح زمین دوز ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعدد افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں جن کے لئے بڑے پیمانے پر راحت کاری مہم چلائی جا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز