اقوام متحدہ نے شام میں برسرپیکار حریفوں کو امن مذاکرات کی دعوت دی

Feb 14, 2017 06:04 PM IST | Updated on: Feb 14, 2017 06:04 PM IST

جنیوا۔  شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورہ نے 23 فروری سے شروع ہونے والے شام امن مذاکرات کے لئے تمام برسرپیکار فریقوں کو کل باقاعدہ مدعو کیا ہے۔ مسٹر مستورہ کی ترجمان یارہ شریف نے بتایا کہ پہلے یہ مذاکرات 20 فروری سے شروع ہونے والے تھے لیکن اب 23 فروری سے ہونگے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے تمام فریقوں کو اس حوالے سے مراسلے روانہ کردیئے ہیں اور ساتھ ہی صلاح مشورہ بھی جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے یہ مذاکرات 8 فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن مسٹر مستورہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے اسے 20 فروری تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ شام کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ’’اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی‘‘ نے ایک روز قبل اس بات کی منظوری دے دی تھی کہ جنیوا مذاکرات میں ایک نیا وفد حصہ لے گا جس میں روس نواز بلاک شامل ہے۔

اقوام متحدہ نے شام میں برسرپیکار حریفوں کو امن مذاکرات کی دعوت دی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز