Live Results Assembly Elections 2018

روہنگیا کے خلاف حملے منصوبہ بند اور منظم طریقے سے کئے گئے: اقوام متحدہ

جنیوا۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ایک دن کسی عدالت کا فیصلہ آئے جس میں یہ کہا جائے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف قتل عام کیا گیا ہے۔

Dec 18, 2017 10:47 AM IST | Updated on: Dec 18, 2017 10:47 AM IST

جنیوا۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ایک دن کسی عدالت کا فیصلہ آئے جس میں یہ کہا جائے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف قتل عام کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ زید الرعد حسین نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ روہنگیا کے خلاف کئے گئے حملے سوچ سمجھ کر منصوبہ بند اور منظم طریقے سے کئے گئے تھے۔ انہوں نے میانمار کی لیڈر آنگ سان سو چی سے فوج کی کارروائی کو روکنے کے لئے زیادہ کوشش کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس انٹرویو کو آج نشر کیا گیا ہے۔

مسٹر حسین نے پہلے بھی اس حملے کو نسلی تشدد قرار دیا ہے اور تازہ ترین تبصرے میں انہوں نے اپنا رخ اور سخت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیائیوں کے خلاف تشدد کے جو حقائق سامنے آئے ہیں اس میں اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ اسے منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔

روہنگیا کے خلاف حملے منصوبہ بند اور منظم طریقے سے کئے گئے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ حقوق انسانی کے کمشنر زید رعد الحسین: فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز