میانمار میں دو ہفتوں میں دو لاکھ 70 ہزار روہنگیا مسلمان اپنے گھربار چھوڑنے پر ہوئے مجبور : اقوام متحدہ

Sep 09, 2017 09:37 AM IST | Updated on: Sep 09, 2017 09:37 AM IST

جنیوا : اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں دو لاکھ 70 ہزار روہنگیا پناہ گزیں میانمار سے گھر بار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ یو این ایچ سی آر نے کل کہا کہ میانمارسے بھاگنے والے اکثر روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں آئے ہیں۔ یہ لوگ بنگلہ دیش کے دو کیمپوں میں رہ رہے ہیں جہاں ان کی حالت بہت خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے دو پناہ گزینوں کیمپوں میں 25 ہزار روہنگیا مسلمان 25 اگست سے پہلے رہتے تھے لیکن گزشتہ دو ہفتوں میں پناہ گزینوں کی تعداد یہاں 70 ہزار تجاوزکرگئی ہے۔ لوگوں کو وہاں رہنے کے لئے زمین اور چھتیں کم پڑگئی ہیں۔آنےوالے پناہ گزینوں میں بڑی تعداد خواتین کی ہے۔ وہ بہت سے نوزائیدہ بچوں کے ساتھ آئی ہیں جو بھوکے اور کمزور ہیں۔ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ جان بچاکر بھاگنے والے لوگوں کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

میانمار میں دو ہفتوں میں دو لاکھ  70 ہزار روہنگیا مسلمان اپنے گھربار چھوڑنے پر ہوئے مجبور : اقوام متحدہ

روہنگیا کے مسلمان : فائل فوٹو ، رائٹر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز