افغانستان میں فضائی حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں 50فیصد اضافہ: اقوام متحدہ

Oct 13, 2017 06:37 PM IST | Updated on: Oct 13, 2017 06:37 PM IST

کابل ۔ اقوام متحدہ رپورٹ نے آج یہاں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق افغانستان میں فضائی حملوں سے ہلاکتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50فیصد بڑھی ہیں۔ ان حملوں کے نشانہ بننے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں 38فیصد شہری ہلاکتیں عالمی فورسز کے فضائی حملوں کی وجہ سے ہوئیں۔ دریں اثنا، افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیر نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

مسٹر دولت وزیر نے کہا کہ افغان حکومت شہریوں کی ہلاکتوں کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان جنگجو رہائشی علاقوں میں شہریوں کو انسانی ڈھال بناتے ہیں۔ فضائی حملوں میں طالبان جنگجوؤں کی ہلاکتوں کی تعدادعام شہریوں سے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے پرمسلسل نظر رکھے ہوئی ہے اور کسی عام شہری کی ہلاکت نہ ہو اس کو یقینی بنائے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

افغانستان میں فضائی حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں 50فیصد اضافہ: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز