امریکی سفیرکو مسلمانوں کے خلاف بیان پر معافی مانگنی پڑی

Jan 14, 2018 10:43 AM IST | Updated on: Jan 14, 2018 10:43 AM IST

ایمسٹرڈم ۔ نیدر لینڈز میں امریکی سفیر کو مسلمانوں کےخلاف بیان پرمعذرت کرنا پڑگئی۔ امریکی سفیر ہوکسٹرا نےکہا تھا کہ مسلمانوں کے آنے سے نیدرلینڈز اور فرانس میں نوگو ایریا بن گئے ہیں۔ ہوکسٹرا نےکہا تھا کہ نیدرلینڈزمیں افراتفری ہوگئی، سیاستدانوں کوجلایا جا رہا ہے۔ امریکی سفیرپرنیدرلینڈزمیں صحافیوں نےسخت سوالوں کی بوچھاڑکردی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ ایماندارہیں توکیا اس سیاستدان کا نام بتائیں گےجسے جلایا گیا۔

جلائے گئے سیاستداں کا نام پوچھنے پرامریکی سفیرنے خاموشی اختیارکرلی۔سفیر سے صحافی نے کہا کہ یہ نیدرلینڈز ہے،یہاں سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔ امریکی سفیر نے ماضی میں دئیےگئے بیان کو آخرکار غلط مان لیا۔

امریکی سفیرکو مسلمانوں کے خلاف بیان پر معافی مانگنی پڑی

ہوکسٹرا نےکہا تھا کہ نیدرلینڈزمیں افراتفری ہوگئی، سیاستدانوں کوجلایا جا رہا ہے۔ : یو این آئی۔

ہوکسٹرا نے اعتراف کیا کہ میں غلطی پرتھا،یاد نہیں غلطی کیسےہوئی مگروہ غلطی تھی۔امریکی سفیر نے برطانوی اخبارکوانٹرویومیں کہا کہ ممالک کانام لیتےہوئےکچھ گڑبڑہوگئی تھی۔ غلطی کا اعتراف کرنےکے باوجود ہوکسٹرا یہ نہ بتا سکےکہ سیاستدان کوکس ملک میں جلایا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز