Live Results Assembly Elections 2018

دیکھیں : افغانستان میں امریکہ کے ذریعہ گرائے گئے دنیا کے سب سے بڑے بم کا ویڈیو

امریکہ کی جانب سے جمعرات کو افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کئے گئے اب تک کے سب سے بڑے بم حملہ کا ویڈیو سامنے آ گیا ہے۔

Apr 14, 2017 07:50 PM IST | Updated on: Apr 14, 2017 07:50 PM IST

واشنگٹن : امریکہ کی جانب سے جمعرات کو افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کئے گئے اب تک کے سب سے بڑے بم حملہ کا ویڈیو سامنے آ گیا ہے۔ اس ویڈیو کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کیا گیا ہے۔ یہی نہیں امریکی فوج کی جانب سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کیا گیا ہے ، جس میں بتایا گیا کہ اس نے شام کو 7:32 پر افغانستان کے ننگرهار صوبے کے اچن ضلع میں 'مدر آف آل بم گرایا۔

امریکی فوج کے مطابق آئی ایس کے خلاف کی گئی اس بڑی کارروائی کے تحت دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں اور سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس حملہ میں 36 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ تاہم اس سلسلہ میں اب تک سرکاری طور پر کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دیکھیں : افغانستان میں امریکہ کے ذریعہ گرائے گئے دنیا کے سب سے بڑے بم کا ویڈیو

امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہوائی جہاز کے ذریعے اس بم کو گرایا گیا۔ فوج نے کہا کہ یہ حملہ اس طرح سے کیا گیا، جس سے شہریوں کو کم سے کم نقصان ہو اور دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جا سکے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز