پاکستان کو دو دنوں میں دوسرا جھٹکا، امریکہ نے روکی 350 ملین ڈالرکی امداد

Jul 21, 2017 09:31 PM IST | Updated on: Jul 21, 2017 09:31 PM IST

واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان کو دو دنوں میں دوسرا جھٹکا دیا ہے۔ اس نے پاکستان کو دی جانی والی 350 ملین ڈالر یعنی 2000 کروڑ روپے کی امدادی رقم پر روک لگا دی ہے۔ امریکہ نے کہا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک پر کافی کارروائی نہیں کی ہے۔

ایک افسر نے جمعہ کو بتایا کہ امریکہ کے سکریٹری دفاع نے کانگریس کو بتایا تھا کہ وہ اس بات کا ثبوت نہیں دے سکتے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کافی اقدامات ہیں ۔ اس بیان کے بعد محکمہ دفاع نے 350 ملین ڈالر کا دوسرے اکاؤنٹس میں ری پروگرام کر دیا۔

پاکستان کو دو دنوں میں دوسرا جھٹکا، امریکہ نے روکی 350 ملین ڈالرکی امداد

محکمہ دفاع کے ترجمان ایڈم م اسٹمپ نے بتایا کہ 'مالی سال 2016 کے لئے جمع کی مالی امداد کی مکمل ادائیگی کے لئے وہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا ثبوت نہیں دے سکتے۔ اس وقت پاکستان حکومت کو فنڈ جاری نہیں کیا جانا چاہئے ، کیونکہ سکریٹری کے پاس کارروائی کا ثبوت نہیں ہے۔خیال رہے کہ دو دن پہلے ہی امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز