چین- امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت

بیجنگ۔ یکساں مفادات کے باوجود چین اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے انتہائی چوکسی کے ساتھ اقدامات کرنے ہوں گے۔

Nov 08, 2017 02:45 PM IST | Updated on: Nov 08, 2017 02:45 PM IST

بیجنگ۔   یکساں مفادات کے باوجود چین اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے انتہائی چوکسی کے ساتھ اقدامات کرنے ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیجنگ دورہ سے قبل چین کی سرکاری میڈیا نے آج یہ رائے ظاہر کی۔ مسٹر ٹرمپ کے دورہ کے دوران شمالی کوریا اور تجارت کا مسئلہ چھائے رہنے کی امید ہے۔ وہ چینی صدر شی جن پنگ پر جوہری اور میزائل ٹیسٹ کے لئے شمالی کوریا پر لگام کسنے کا دباؤ بھی بنا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی امریکہ میں چین کی طرف سے کئے جا رہے بڑے کاروبار پر بھی گفت و شنید ہو سکتی ہے۔

حکمراں کمیونسٹ پارٹی کا ترجمان اخبار’ پیپلز ڈیلی‘ نے کہا کہ’’ اگر چین مضبوط ہوتا ہے تو یہ تعلقات کو سنبھالنے میں پرانے طریقے سے اپنی سوچ کو نہیں دوهرائے گا، بلکہ چین امریکہ کے ساتھ بغیر کسی جدوجہد کے باہمی تعاون کے ساتھ اور باہم منافع بخش تعلقات بنانے کے لئے کام کرے گا‘‘۔ ’پیپلز ڈیلی‘ کے مطابق جزیرہ نما کوریا کو نیوکلیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے اور وہاں امن و امان اور استحکام کی حفاظت کے لئے چین اور امریکہ کے یکساں مفادات ہیں‘‘۔

چین- امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت

چین کے صدر شی جن پنگ : فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز