امریکہ کی 16 ریاستوں کے اٹارنی جنرلوں نے کی ٹرمپ کی تارکین وطن پالیسی پر شدید تنقید

امریکہ میں کیلی فورنیا، نیویارک سمیت 16 ریاستوں کے اٹارنی جنرل نے آج ایک مشترکہ بیان جاری کرکے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلم اکثریتی سات بڑے ممالک کے خلاف تارکین وطن کی پالیسی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر تنقید کی

Jan 30, 2017 10:18 AM IST | Updated on: Jan 30, 2017 10:18 AM IST

كیلی فورنیا :  امریکہ میں کیلی فورنیا، نیویارک سمیت 16 ریاستوں کے اٹارنی جنرل نے آج ایک مشترکہ بیان جاری کرکے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلم اکثریتی سات بڑے ممالک کے خلاف تارکین وطن کی پالیسی سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر تنقید کی۔ مشترکہ بیان کے مطابق، ’’ان کے اس فیصلے سے جو بھی متاثر ہوئے ہیں ہم ان کے لئے کام کرنے کے سلسلے میں مصروف عمل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے کچھ مسلم اکثریتی والے ممالک سے امریکہ میں آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے تھے۔ اس حکم کے تحت دہشت گردانہ حملوں سے بچنے کا حوالہ دیتے ہوئے شام اور چھ دیگر مسلم اکثریتی ممالک سے آ نے والے پناہ گزینوں پر ملک میں داخل ہونے پر عارضی طور پر روک لگا دی گئی ہے۔

امریکہ کی 16 ریاستوں کے اٹارنی جنرلوں نے کی ٹرمپ کی تارکین وطن  پالیسی پر شدید تنقید

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز