حملہ آور پرقتل اور قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج

برگٹن، كالوراڈو۔ امریکہ میں كالوراڈو صوبے کے مضافاتی علاقے ڈینور کے وال مارٹ کے اسٹور میں گزشتہ بدھ کو فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص پر قتل اور قتل کی کوشش کا مقدمہ چلے گا۔

Nov 07, 2017 05:20 PM IST | Updated on: Nov 07, 2017 05:20 PM IST

برگٹن، كالوراڈو۔ امریکہ میں كالوراڈو صوبے کے مضافاتی علاقے ڈینور کے وال مارٹ کے اسٹور میں گزشتہ بدھ کو فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص پر قتل اور قتل کی کوشش کا مقدمہ چلے گا۔ ایڈمز کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مختصر سماعت کے دوران اسکاٹ اوسٹرم نے کہا کہ ملزم پر چھ مرتبہ قتل کا اور 30 ​​بار قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ گذشتہ بدھ کو وال مارٹ کے اسٹور میں ہوئی فائرنگ میں تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس واقعہ میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔ استغاثہ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ملزم پر قتل کی کوشش کا معاملہ اس وجہ سے درج کیا گیا ہے کیونکہ اسٹور میں موجود دوسرے لوگوں کو ہلاک کیا جا سکتا تھا۔

حملہ آور پرقتل اور قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز