امریکی وزیر خاجہ ریکس ٹیلرسن کی شاہ سلمان سے ملاقات ، دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر گفتگو

Jul 13, 2017 12:01 AM IST | Updated on: Jul 13, 2017 12:01 AM IST

جدہ : سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے بدھ کے روز جدہ میں ملاقات کی ہے اور ان سے قطر بحران اور دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں سمیت مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جدہ ہی میں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،مصر اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔وہ ان سے ان چاروں ممالک کے قطر کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق ریکس ٹیلرسن اس خلیجی تنازع کو طے کرانے کے لیے خطے کے ملکوں کے دورے پر ہیں۔ انھوں نے سوموار کو امیر کویت اور منگل کو قطری وزیر خارجہ سے بحران کے حل کے سلسلے میں بات چیت کی تھی۔

امریکی وزیر خاجہ ریکس ٹیلرسن کی شاہ سلمان سے ملاقات ، دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر گفتگو

مذکورہ چاروں ممالک نے قطر پر خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کے الزامات عاید کیے ہیں۔ وہ قطر پر عرب ریاستوں کے داخلی امور میں مداخلت اور خطے کی سلامتی اورامن کو خطرات سے دوچار کرنے کے بھی الزامات عاید کررہے ہیں جبکہ قطر ان الزامات کی صحت سے انکار کرتا چلا آرہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز