ہزاروں ملازمت پیشہ ہندوستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ، امریکہ کا ایچ ون بی ویزہ قانون سخت کرنے پرغور

امریکہ جاکر ملازمت کرنے کے خواہشمند ہندوستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے ۔ امریکہ اب ایچ ون بی ویزا کے قوانین کو مزید سخت کرنے جارہا ہے۔

Dec 25, 2017 01:28 PM IST | Updated on: Dec 25, 2017 01:28 PM IST

واشنگٹن : امریکہ جاکر ملازمت کرنے کے خواہشمند ہندوستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے ۔ امریکہ اب ایچ ون بی ویزا کے قوانین کو مزید سخت کرنے جارہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ ایچ ون بی ویزا رکھنے والوں کے شوہر یا بیوی کو کام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق اوبامہ انتظامیہ کے قانون کو اب ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔

نئے قانون کے تحت ایچ ون بی ویزا پر امریکہ میں شوہر یا بیوی کیلئے نوکری کرنا کافی مشکل ہوجائے گا ۔ اس فیصلہ سے ہزاروں ہندوستانی اور ان کے اہل خانہ متاثر ہو ں گے۔

ہزاروں ملازمت پیشہ ہندوستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ، امریکہ کا ایچ ون بی ویزہ قانون سخت کرنے پرغور

قابل ذکر ہے کہ اوبامہ انتظامیہ کے دوران نافذ العمل قانون کے مطابق 2015 سے ایچ ون بی ویزا رکھنے والوں کے شوہر یا بیوی ایچ فور ویزا کے تحت امریکہ میں نوکری کرسکتے تھے ۔ اب امریکہ کے ڈی ایچ ایس محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ ون بی ویزا رکھنے والوں کے شوہر یا بیوی کیلئے ایچ فور ویزا قانون کو ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

امریکن امیگریشن لائرس ایسوسی ایشن کے سربراہ ولیم اسٹاک کے مطابق نیا قانون پہلے سے رہ رہے لوگوں پر بھی نافذ ہوگا ۔ فی الحال نئے ویزہ کیلئے درخواست دہندگانکو اس میں راحت ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز