ہندوستان کی حمایت میں امریکہ نے پاکستان کو لگائی پھٹکار ، حافظ سعید کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

امریکہ نے جماعۃ الدعوہ کے سربراہ اور 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی رہائی کی زوردار مخالفت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے فوری طور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Nov 24, 2017 09:33 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 09:33 PM IST

واشنگٹن: امریکہ نے جماعۃ الدعوہ کے سربراہ اور 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی رہائی کی زوردار مخالفت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے فوری طور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ لشکر طیبہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے، جو دہشت گردانہ حملوں میں سینکڑوں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں کے لئے ذمہ دار ہے اور ان حملوں میں متعدد امریکی شہری بھی مارے گئے ہیں۔ پاکستانی حکومت کو فوری طور پر اس کی گرفتاری یقینی بنانی چاہئے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہونے پر امریکہ بہت فکر مند ہے۔ پاکستان حکومت اس کے جرائم کے لئے اسے گرفتار کرے اور سزا دے۔

ہندوستان کی حمایت میں امریکہ نے پاکستان کو لگائی پھٹکار ، حافظ سعید کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

ہندوستان نے کل پاکستان کے اس رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حافظ کو رہا کیا جانا ایک بار پھر ثابت کرتا ہے پاکستانی حکومت دہشت گردی کے ذمہ دار مجرموں کو سزا دینے میں ناکام رہی ہے اور وہ اس میں قطعی سنجیدہ نہیں ہے ۔ بدھ کو لاہور ہائی کورٹ کے ایک حکم پر 10 ماہ کی حراست کے بعد اسے جمعرات کی آدھی رات کے بعد رہا کر دیا گیا۔ عدالت نے "ناکافی ثبوتوں 'کا حوالہ دیتے ہوئے حافظ سعید کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ مئی 2008 میں امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ نے ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت حافظ سعید کو خاص طور پر عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز