Live Results Assembly Elections 2018

امریکہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر تسلیم کر سکتا ہے

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پرہر ی جھنڈی دے سکتے ہیں۔

Dec 02, 2017 09:58 AM IST | Updated on: Dec 02, 2017 09:58 AM IST

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پرہر ی جھنڈی دے سکتے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر ٹرمپ کے اس قدم سے امریکہ کی دہائیوں سے چلی آ رہی پالیسی الٹ جائے گی۔ مسٹر ٹرمپ 6 دسمبر کو تقریر کے دوران اس کا اعلان کر سکتے ہیں اگرچہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم  منتقل کرکے ان کےانتخابی وعدے کو پورا ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ فلسطینی یروشلم کو اپنی ممکنہ دارالحکومت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

بین الاقوامی برادری یہودیوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقام کو پورے یروشلم پر اسرائیل کے دعوے کو تسلیم نہیں کرتی۔ مسٹر ٹرمپ کا یہ اعلان سابق امریکی صدور کی پالیسی سے الگ ہو گا۔ سابق امریکی صدور  یروشلم کے مسئلے کو باہمی بات چیت سے حل کرنے کے حق میں تھے۔

امریکہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر تسلیم کر سکتا ہے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ: فائل فوٹو۔

مسٹر ٹرمپ کے اس اعلان سے فلسطینی اور خلیج ممالک میں ناراضگی بڑھ سکتی ہے۔ مسٹر ٹرمپ اپنے اس اقدام سےان کو امریکہ کے صدارتی عہدہ پر کامیابی دلانے والی اسرائیلی حکومت اور دوست ملک کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز